ویمن ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے ہرادیا

ویمن ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے ہرادیا

(ویب ڈیسک )  آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے دی ہے اور یوں پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے  میچ میں   نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔   نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 110 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس 28، بروکلے ہالیڈے 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، ندا ڈار اور عمیمہ سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں یہ میچ نیوزی لینڈ نے 54 رنز سے جیت لیا اور پاکستان ویمن ٹیم ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔

Watch Live Public News