پنجاب بجٹ 2024-25: صحافیوں کا ہتک عزت قانون پر ایوان سے واک آؤٹ

پنجاب بجٹ 2024-25: صحافیوں کا ہتک عزت قانون پر ایوان سے واک آؤٹ

(ویب ڈیسک ) پنجاب بجٹ 2024-25 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا ۔اس دوران   صحافیوں نے  ہتک عزت قانون پر ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

آج پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ 2024-25 پیش کیا۔اس دوران صحافیوں نے ہتک عزت قانون پر ایوان سے واک آؤٹ  کیا۔

صحافی پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کر  تے رہے۔   صحافیوں نے کالے رنگ کی پٹیاں پہن رکھی ۔ صحافیوں کی جانب سے   زندہ ہے صحافی زندہ ہے کے نعرے لگائے گئے۔

ادھر   پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے بھی   بجٹ پیش کرنے کے موقع پر شدید احتجاج  کیا۔ اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے سامنے آئے  اور   بجٹ دستاویزات کو پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیا ۔

اپوزیشن کی پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔اپوزیشن اراکین نے نعرے لگائے کہ  تحریک انصاف کے کارکنوں کو رہا کرو۔

Watch Live Public News