سرکاری تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر آگئی

سرکاری تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر آگئی
کیپشن: Educational institutions
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) پنجا ب حکومت نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے لیے 42 ارب 50 کروڑ روپے ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص کیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق  6 ارب 87 کروڑ جاری، ایک ارب 37 کروڑ نئی جبکہ 34 ارب روپے دیگر سکمیوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے ، چیف منسٹر پنجاب سکول میل پروگرام کے تحت بچوں کو کھانے دینے کے پروگرام کے لیے 50 کروڑ ، پرائمری سکولز کی اپ گریڈیشن کے لیے 25 کروڑ ، سکول میں سہولیات کی کم پوری کرنے کے لیے 20 کروڑ مختص کیے ہیں۔
 سکولز میں ۤآئی ٹی لیبز کے لیے 10 کروڑاور دانش سکولوں کے لیے اڑھائی ارب روپے،  سرکاری سکولوں کو او ٹ سورس کے ذریعے چلانے کے لیے 31 ارب 75 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

طلباو طالبات کو لیپ ٹاپس کی فراہمی کے لیے 6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں,نیشنل یونیورسٹی مری کے لیے 50 کروڑ، کالجز میں بائیومیٹرک حاضری سسٹم کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں , پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے طلباو طالبات کے لیے سکالرشپ کے لیے اڑھائی ارب روپے مختص کیے گئے ہیں .
لاہور، پنجاب ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈ کے لیے 10 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے,کالجز میں مسنگ سہولیات کی فراہمی کے لیے 24 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے.

پنجاب حکومت نے نئے مالی سال میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں2ا رب ترقیاتی سکیموں کےلیے مختص کیے ,35 کروڑ روپے سے لاہور میں اسٹزم کا شکار بچوں کے لیے ایک سکول تعمیر کیا جائے گا .
 30 کروڑ روپے سے سپیشل بچوں کے سکولز کو بسیں فراہم کی جائیں گی ,حکومت نے لیٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کے لیے 4 ارب روپے ترقیاتی سکیموں کے لیے مختص کیے ہیں ,بڑوں کو پڑھانے کے لیے ایڈلٹ لیٹریسی سنٹر کی تعمیر پر 15 کروڑ خرچ ہوں گے .
سنٹرل پنجاب نان فارمل ایجوکیشن پراجیکٹ کے لیے 57 کروڑ ، جنوبی پنجاب نان فارمل ایجوکیشن پراجیکٹ کے لیے 1 ارب 31 کروڑ,شمالی پنجاب نان فارمل ایجوکیشنل پراجیکٹ کے لیے 89 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں.

Watch Live Public News