(ویب ڈیسک ) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 3 بچوں کی اموات کے بعد انکوائری رپورٹ سامنے آگئی جس میں 2سٹاف نرسز ، اور1 فارماسسٹ کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔جبکہ پولیس نے 1 نرس کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 3 بچوں کی موت کا افسوس ناک واقعہ، پولیس نے سٹاف نرس اقصی آفاق کو حراست میں لے لیا ۔
انکوائری کمیٹی نے 2 سٹاف نرسز اور 1 فارماسسٹ کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ ایک سٹاف نرس کو نوکری سے برطرف جبکہ ایک نرس اور فارماسسٹ کو معطل کردیا گیا۔جبکہ پولیس نے ایک سٹاف نرس کوگرفتار کرلیا ہے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کی نرسز کی جانب سے شدید ردعمل دیا جا رہا ہے۔احتجاجی نرسز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی غلطی کو نرسز کے کھاتے میں ڈالا جارہا ہے، انصاف دیا جائے، پولیس نرس کے ساتھ ڈیوٹی ڈاکٹرز کو بھی گرفتار کرے۔
نرسوں نے الزام لگایا کہ بچوں کی موت کا ملبہ نرس پر ڈال کر ڈیوٹی ڈاکٹرز کو بچایا جارہا ہے۔ بچوں کے سیریس ہونے پر ڈیوٹی نرس بھاگتی رہی لیکن ڈیوٹی ڈاکٹر کے نہ ہونے پر یہ سانحہ ہوا۔یوٹی نرس کو ہوسٹل سے غیر قانونی حراست میں لیا گیا۔
ادھر پنجاب نرسز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال میں نرسز کی گرفتاری و سسپنشن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، حوالات میں موجود نرسنگ آفیسر کو فی الفور رہا کیا جائے۔ بچوں کی اموات کے حقیقی ذمہ داران کا محاسبہ کیا جائے۔ ہم خانیوال کی نرسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔