(ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔
اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی، اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 9.10 ارب ڈالر ہوگئے۔
ترجمان مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے غیر ملکی ذخائر 5.28 ارب ڈالر ہیں، جبکہ پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 14.38 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئے ہیں۔