اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ممبران کے گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے سے بہتر یہ سمجھا کہ اسے ضائع کر دیا جائے۔سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا کہ حمزہ شہباز کے باہر آنے کا سب سے زیادہ نقصان مریم صفدر کا براستہ پی ڈی ایم ہوا ٗمسلم لیگ(ن) کے ممبران نے گزشتہ روز گیلانی کو ووٹ نہیں دیابلکہ خراب کر دیا۔ شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا اندرونی انتشار یہ ہے کہ اب گدی نشین کون ہوگا ٗاب لانگ مارچ مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے درمیان ہو گا ٗ مریم نواز شریف کے جلسے ٗاستعفے ٗ سینیٹ الیکشن ٗ سب ناکام ہوگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کے انتخاب میں چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے انتخاب کے موقع پر پی ڈی ایم کے ارکان نے حکومتی امیدوار کو ووٹ ڈالا یا پھر اپنا ووٹ جان بوجھ کر خراب کر دیا تھا۔