عمران اور اسکے وزرا بوکھلا گئے ہیں ، شیری رحمان

عمران اور اسکے وزرا بوکھلا گئے ہیں ، شیری رحمان
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت وقت کے قدم ڈگمگا گئے ہیں، عمران اور اسکے وزرا بوکھلا گئے ہیں ، تباہی سرکار ملک کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں شیری رحمان ،فیصل کریم کنڈی ،نوید قمر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔جس میں پی پی رہنما شیری رحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت کے قدم ڈگمگا گئے ہیں، سیاسی مقابلہ کرنے کے بجائے گالیاں اور دھمکیاں دے رہے ہیں اور ملک کو بحران کی طرف لیکر جا رہے ہیں۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے تاریخی عوامی مارچ نے ملک کی سیاست کا رخ تبدیل کر دیا ہے، عوام ان پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو آئینی و سیاسی بحران کی طرف نہ لے جائیں صورتحال اس وقت سنگین ہے، عمران اور اسکے وزرا جو زبان استعمال کر رہے ہیں اس طرح ہم نہیں کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ عمران اور اسکے وزرا بوکھلا گئے ہیں، تباہی سرکار ملک کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر کسی بھی ممبر اسمبلی کو ووٹ سے نہیں روک سکتا، اسپیکر کا عہدہ تو غیر جانبدار ہوتا ہے لیکن اسپیکر اپنے عہدے کی لاج رکھنے کے بجائے پی ٹی آئی کے کارکن بنے ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن ہو رہا ہے ، عوام سب دیکھ رہے ہیں اور جانتے ہیں، اوور سیز پاکستانی پہلے تو عمران خان سے فارن فنڈنگ کا حساب لیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے جو چندے لیے وہ کہاں خرچ ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزراء گولیوں اور بم دھماکوں کی دھمکیاں دیکر کیا پیغام دے رہے ہیں، کیا یہ ملک بنانا ریپبلک ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے رابطہ کرتا ہوں انکے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، یہ فرار ہونے کی تیاریاں کر رہے ہیں، کچھ نے ٹکٹیں کٹا لی ہیں اور کچھ تیاری کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔