کتوں کوہڈی ڈال دی،مریم اکرام نےقومی اسمبلی کی نشست چھوڑدی

کتوں کوہڈی ڈال دی،مریم اکرام نےقومی اسمبلی کی نشست چھوڑدی
کیپشن: لیگی قیادت کا مریم اکرام کو قومی اسمبلی رکنیت سے دستبردار ہونے کا حکم

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن  کے کہنے پر مریم اکرام نےقومی اسمبلی کی نشست  چھوڑدی اور کہا ہےکہ کتوں کوہڈی ڈال دی ہے۔مسلم لیگ ن نے سوشل میڈیا پر بے تحاشا تنقید کے بعد مریم اکرام کو پارٹی قیادت نے اسمبلی رکنیت سے دستبردار ہونے کا حکم دیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بے تحاشا تنقید کے بعد مسلم لیگ ن نےمریم اکرام کو قومی اسمبلی کی سیٹ سے دستبردار کروانے کا فیصلہ کیا ہے،قائد نواز شریف نے سخت ایکشن لیتے ہوئےمریم اکرام کو پارٹی قیادت نے اسمبلی رکنیت سے دستبردار ہونے کا کہہ دیا ۔

پارٹی قیادت کی جانب سےمریم اکرام کو کہا گیا ہے کہ وہ 19مارچ سے قبل الیکشن کمیشن کو دستبرداری سے آگاہ کردیں،مسلم لیگ ن مریم اکرام کی دستبرداری کے بعد نئی نامزدگی کرے گی۔

لیگی قیادت کی جانب سے مریم اکرام کی سفارش کرنے والے لیگی رہنما ئوں کی سرزنش کی گئی ہے اوراس معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

Watch Live Public News