پبلک نیوز: گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی،جی آئی ٹی 2014 میں حکومتِ بلوچستان اور پاک آرمی کے اشتراک سے قائم ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق جی آئی ٹی کی قیام کامقصد یہاں کےطلبہ کو ھُنرمندبنانا ہے،یہاں سے طلبہ کو مختلف کورسز کراۓ جاتے ہیں،کورسزمیں کمپیوٹر آپریٹر، آفس منیجمنٹ ، آٹومکینک ،کارپنٹر،اوربوٹ انجن رپیئرنگ ودیگرشامل ھیں، فارغ التحصیل 10 طلبہ مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئےحکومتی اخراجات پر چین جارھے ہیں، اسکالرشپ میں حکومتِ بلوچستان اور چایئنیز کمپنی کا تعاون شامل ہے۔
جی آئی ٹی گوادرپورٹ اورسی پیک پروجیکٹ کی تکمیل میں علمِ ھنُر سے آراستہ افرادی قوت پیدا کرنےوالا اہم ادارہ ہے،طلبہ حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے شکر گزارہیں، جنہوں نے اِنہیں مزید تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔
یہ طلبہ آنےوالی نسلوں کے لیےمثال قائم کرنے اور بلوچستان بشمول سی پیک جیسے پراجیکٹس کی ترقی کے لیے ثابت قدم ہیں۔