(ویب ڈیسک ) پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں میں 14 مارچ کو کلچرل ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ کلچرل ڈے پر تمام طلباء، اساتذہ اور دیگر افسران پنجابی لباس زیب تن کریں گے۔
تاہم اسکولوں میں کلچرل ڈے پر تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ تمام اضلاع کے سی ای اوز کو کلچرل ڈے پرتصاویر بنا کرای میل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔