سی سی پی او لاہور کی سخت سیکیورٹی کی ہدایات

سی سی پی او لاہور کی سخت سیکیورٹی کی ہدایات

لاہور ( پبلک نیوز) سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر کی پولیس افسران کو عید گاہوں، عبادت گاہوں پر سیکیورٹی اور سیفٹی انتظامات مانیٹر کرنے کی ہدایت۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ تمام ڈویژنل افسران، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود تھے۔ عید الفطر کی نماز کے اجتماعات پر ساڑھے سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ نماز عید کے بڑے اجتماعات میں کرونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا گیا۔ عیدالفطر کے موقعہ پر 05 ہزار سے زائد مساجد پر ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے۔

189 بڑے اور کھلے میدانوں میں عید اجتماعات کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ مساجد اور بڑے اجتماعات کو سیکیورٹی کے پیش نظر اے، بی، سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے کی نسبت اس بار دوگنا نفری تعینات کی گئی ہے۔ اس مرتبہ سیکیورٹی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔