ڈسکہ: ( پبلک نیوز) کرکٹ میچ کے دوران معمولی جھگڑے پر ساتھیوںنے طیش میں آ کر نوجوان کرکٹر کو قتل کر دیا ۔ یہ افسوسناک واقعہ ڈسکہ کے تھانہ موترہ کے علاقے داوکے میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سانوالی کے رہائشی 16 سالہ حمزہ کو ملزمان عاطف، عدنان اور دو نامعلوم نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ مقتول حمزہ ہسپتال جاتے ہوئے زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جھگڑا کرکٹ میچ کے دوران معمولی تلخ کلامی کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا تاہم تین فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تھانہ موترہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔