اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کیلئے پابندی عائد

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کیلئے پابندی عائد
کیپشن: Ban on meeting prisoners in Adiala Jail for 3 days

ویب ڈیسک: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قیدی حوالاتیوں کی ملاقات پر 3 دن کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا فیصلہ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔ 

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 15 مئی کی رات 12 بجے تک رہے گا۔ پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔

جیل انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے جیل کے اندر ہنگامی فرضی مشقیں کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News