صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے، شاہد آفریدی 

صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے، شاہد آفریدی 

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ صدر  پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی۔انہوں نے لکھا کہ  یہ صرف شاہد آفریدی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے، آپ لوگوں کی محبت، دعاؤں  اور  سپورٹ نے ہی مجھے  یہاں تک پہنچایا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ ایوارڈ  اُن شہداء کے نام بھی ہے جنہوں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے،آمین۔

واضح رہے کہ آج ایوان صدر  میں ہونے والی تقریب میں صدر پاکستان آصف زرداری نے شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا۔

Watch Live Public News