پولیس میں نئی بھرتیاں، شیخ رشید نے خوشخبری سنا دی

پولیس میں نئی بھرتیاں، شیخ رشید نے خوشخبری سنا دی
راولپنڈی ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے اثرات بھی پاکستان پر ہوں گے۔ ہماری معیشت پہلے ہی مشکل صورتحال کا شکار ہے۔ پاکستان کی پولیس پر بھاری ذمہ داریاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس میں 1ہزار جوانوں کو جلد بھرتی کیا جائے گا۔ بھرتیوں کی فائل فنانس منسٹری میں ہے۔ پاکستان میں وزیر کو بھی فائل کے ساتھ چلنا پڑتاہے۔ تحریک چلانے کا ٹائم وہ تھا جب فضل الرحمان پہلی دفعہ اسلام آباد آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی کہیں نہیں جارہے، مطالبے منوانے کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا ہوتا ہے۔ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا حامی ہوں۔ میری جماعت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں شامل نہیں تھا۔ ٹی ایل پی کو پنجاب حکومت نے کالعدم قرار دیا تھا، ان کی درخواست پر پابندی واپس لی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس کے جو لوگ شہید ہوئے ان کے گھر جائیں گے۔ ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں شامل نہیں تھا۔ ٹی ایل پی کو پنجاب حکومت نے کالعدم قرار دیا تھا اور ان کی درخواست پر پابندی واپس لی۔ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات پر دفتر خارجہ بہتر تبصرہ کرسکتا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔