صوبائی دارالحکومت لاہور آفت زدہ قرار! آخر کیوں؟

صوبائی دارالحکومت لاہور آفت زدہ قرار! آخر کیوں؟
لاہور ( پبلک نیوز) سیر وتفریح کرنے کے خواہشمندوں کے لئے بری خبر سامنے آئی ہے۔ نا تھمنے والی سموگ کی وجہ سے صوبائی دارلاحکومت لاہور کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیر صدارت انسداد سموگ کا اہم اجلاس ہوا جس میں انسداد سموگ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ سموگ سے بچاؤ کے لئے اینٹی سموگ ٹاسک فورس قائم کرنے اور 5 خصوصی اینٹی سموگ اسکواڈز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خصوصی اینٹی سموگ سکواڈ میں کون شامل ہوگا؟ 1:پولیس 2: انوائرنمنٹ انسپیکٹر 3:واسا 4: ایم سی ایل 5: انڈسٹریز کے افسران و اہلکار کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ہر اسکواڈ روزانہ 12اور ایک ماہ میں 360 صنعتی یونٹس کو چیک کرے گا۔ دھواں چھوڑے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشنز کیلیے بھی 2 ٹیموں کی تشکیل دے دی گئیں ہے۔ زگ زیگ پر منتقل بھٹوں اور تمام فیکٹریز کی ازسر نو دوبارہ چیکنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اینٹی سموگ اسکواڈ بوائلرز و فرنیسز استعمال کرنیوالی شہر کی تمام 305 انڈسٹریز کو چیک کریگا اور انوائرنمنٹ رولز کی پاسداری بھی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غلط ایکشن پر اسکواڈ کے خلاف محکمانہ ایکشن ہوگا اور سیل کیے گئے یونٹ کی ڈی سیلنگ کرنے والے مالکان اور افراد کے خلاف بھی سخت ترین ایکشن ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔