کراچی : اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، انڈیکس نے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 56ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی، 100 انڈیکس میں 1132 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 56 ہزار 532 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پو 385 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 220 کمپنیوں کے حصص میں تیزی جبکہ 147 میں مندی ہوئی۔ مارکیٹ سرمائے میں 1 کھرب 28 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کا زبردست اضافہ ہوا۔