کراچی میں’ پبلک نیوز‘ کی ٹیم پر مظاہرین کا حملہ، گاڑی کے شیشے توڑدیے

کراچی میں’ پبلک نیوز‘ کی ٹیم پر مظاہرین کا حملہ، گاڑی کے شیشے توڑدیے

ویب ڈیسک: کراچی میں پبلک نیوز نیٹ ورک کی ٹیم دفعہ 144 کی خلاف ورزیوں پر ہونےوالی گرفتاریوں کی لائیو کوریج کیلئے رواں دواں تھی، پریس کلب کےباہرلاٹھی چارج کےبعد مظاہرین مشتعل ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق’ پبلک نیوز  نیٹ ورک‘کی ٹیم پر مظاہرین نے حملہ کرتےگاڑی کے شیشے توڑد یے، ڈی ایس این جی پر حملہ کیا جس سےنقصان پہنچا، پبلک نیوز کی ٹیم کو یرغمال بنا کر آگے سے جانے سے روک دیا۔

احتجاج کےدوران ڈی ایس این جی پر ڈنڈے برسائے گئے، گاڑی کو تباہ کرنےاور ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ کراچی میں دفعہ 144 کا نفاذ 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک 5 روز کے لیے ہے، دفعہ 144 کے تحت شہر میں جلسہ جلوس یا کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی سخت ممانعت ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی میں دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، تین تلوار سے پریس کلب تک کسی جماعت کو ریلی نکالنے کی کوئی این او سی جاری نہیں کی گئی ہے،لہذا کوئی جماعت یا فرد ان مقامات پر کسی بھی اجتماع سے گریز کریں۔

خصوصی طور پر ریڈ زون و تین تلوار کے ایریا میں کل کسی بھی قسم کی کوئی ریلی نکالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائےگی،ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہناتھا کہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پولیس کی جانب سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔
 

Watch Live Public News