اسلام آباد(پبلک نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب بھی ملک میں کسی آمر یا سلیکٹڈ حکومت آتی ہے تو وہ عوام کی آواز دبانے کیلئے آزادی صحافت اور میڈیا پر پابندی عائد کرنے کیلئے کالے قانون لاتی ہے۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے تحت پی ایم ڈی اے بل کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شرکت، اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بے روزگاری میں 20 ہزار سے زائد خاندانوں کا اضافہ کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، حکومت کو حق روزگار پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر پابندی کے نئے کالے قانون کو ہم نہیں مانتے، اگر یہ قانون بنتا بھی ہے تو پاکستان کے صحافی اس کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
لائیو: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے تحت پی ایم ڈی اے بل کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شرکت https://t.co/oGR9FrgD4r
— PPP (@MediaCellPPP) September 13, 2021
بلاول نے مزید کہا اتنا غیر فعال پارلیمان تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا، موجودہ پارلیمان میں حزب اختلاف کو بولنے تک نہیں دیا جاتا جبکہ چور دروازے کے ذریعے آرڈیننس لاکر قانون بنائے جاتے ہیں۔