پاک فوج خیبر پختونخواہ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی،آرمی چیف

 پاک فوج خیبر پختونخواہ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی،آرمی چیف

(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اورکزئی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے  وادی تیرہ میں انسداد دہشت گردی آپریشنز میں حصہ لینے والے دستوں سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، آرمی چیف کو جاری انٹیلیجنس بیسڈ انسداد دہشت گردی کارروائیوں اور استحکام کے لیے طویل مدتی اقدامات سے اگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  افسروں اور جوانوں سے ملاقات میں آرمی چیف نے ان کے بلند حوصلے اور تمام خطرات کے خلاف دفاع کے لیے تیاریوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   آرمی چیف نے تمام دہشت گرد قوتوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل شکست دینے  کے عزم کا اظہار کیا، افسروں اور جوانوں سے ملاقات میں آرمی چیف نے ان کے بلند حوصلے اور تمام خطرات کے خلاف دفاع کے لیے تیاریوں کو سراہا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق   آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے شہدا کے غازیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ  قوم کی عظیم قربانیوں کی بدولت حاصل ہونے والا امن ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا، ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم اور جذبہ قربانی کو تقویت دیتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیبر پختون خوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ   پاک فوج خیبر پختون خواہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور اعانت فراہم کرتی رہے گی۔

Watch Live Public News