لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی

لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی

لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے. عدالت کی جانب سے شہباز شریف کو 50 لاکھ کےدو مچلکےجمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی، نیب پراسکیوٹر نے دلائل دیئے کہ 1990 سے 14.865ملین کے اثاثہ ظاہر کیے،2008 سے 2018 میں وزیر اعلی پنجاب رہے اور 2018 میں ایم این اے بنتے ہیں، 2018 میں شہباز شریف کے7 ارب 30 کروڑ کے اثاثے ہو گئے،

نیب کے وکیل نے کہا 2009 میں شریف فیملی نے جائیداد کی سیٹلمنٹ کی تو رمضان شوگر مل شہباز شریف کے حصے میں آئی،چوہدری شوگر مل اور دیگر نواز شریف اور عباس شریف کے حصے میں چلی گئی، رمضان شوگر مل کے 134 ملین کے شیئر اپنے بچوں کے نام کر دیتے ہیں اور یہ انہیں کہ بچوں کے نام ہیں، 147.7 ملین مالیت کی 26 ٹی ٹیز ان کے اکاونٹ میں آتی ہیں، حمزہ, سلمان کے اکاونٹ میں کو ٹی ٹیز آتی تھی، اس سے بھی والدہ کو رقم ٹرانسفر کرتے ہیں۔

وکیل نیب نے کہا ان کی ٹی ٹیز کی رقم سے ماڈل ٹاون H بلاک میں 10 کنال دو پلاٹ خریدے جاتے ہیں، یہ دوگھر نصرت شہباز کی جانب سے خریدیے گیے،ٹی ٹیز کی رقم سے بنے گھر کوکیمپ آفس میں تبدیل کردیا گیا، وراثت میں رمضان شوگر مل شہباز شریف خاندان اور چوہدری شوگر مل نواز شریف خاندان کو آئی، شہباز شریف کے 9 بے نامی دار ہیں جن کے نام پر بھی اثاثے بنائے گئے، شہباز شریف صاحب کہتے ہیں انکو منافع آیا لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ کاروبار کون سا تھا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا شہباز شریف فیملی کا ایک طریقہ کار تھا،یہ جس دوران پبلک آفس میں ہوتے تب ٹی ٹیز نہیں آتی تھی، مثال کے طور شہباز شریف کے اکاونٹ میں پبلک آفس کے دوران کوئی ٹی ٹیز نہیں آئی، نصرت شہباز کے 299 ملین روپے کے اثاثہ جات ہیں، ان کے اکاؤنٹ میں 26 ٹی ٹی بھجوائی گئیں، ان ٹی ٹیز کی کل مالیت 137 ملین روپے ہے، 96 ایچ گھر اور 87 ایچ گھر ٹی ٹی رقم سے خریدے، ان کو وزیراعلیٰ کا کیمپ آفس بنا کر ساڑھے پانچ کروڑ روپے تزین و آرائش پر لگائے گئے۔

وکیل شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ اگر نیب کے 110 گواہوں میں سے ایک نے بھی شہباز شریف کا نام لیا ہو تو ضمانت واپس لے لیں گے. انہوں نے کہا شہباز شریف کے تمام کاروباری یونٹس کی تفصیلات نیب کے پاس موجود ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔