آئیسکو کا لوڈ شیڈنگ بارے شکایات کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری

آئیسکو کا لوڈ شیڈنگ بارے شکایات کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری

اسلام آباد (پبلک نیوز) 30 لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی مستحکم سپلائی جاری، فیڈرز پر لوڈ کی مانیٹرنگ کے لئے 100 سے زائد گرڈ اسٹیشنز پر جی ایس او سٹاف موجود، شکایت کے اندراج کے لیے نمبر بھی جاری کر دیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی ( آئیسکو) کا کہنا ہے کہ 30 لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی مستحکم سپلائی فراہم کی جا رہی ہے۔ فیڈرز پر لوڈ کی مانیٹرنگ کے لئے 100 سے زائد گرڈ اسٹیشنز پر جی ایس او سٹاف موجود ہے۔ بجلی کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے تمام کمپلینٹ دفاتر 24 گھنٹے کھلے ہیں۔

جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ آئیسکو چیف چودھری عبدالرزاق کنٹرول سینٹر سے بجلی کی ترسیل کی براہ راست مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ صارفین بجلی سے متعلقہ شکایات کے اندراج کے لئے ہلپ لائن 118 پر کال کریں۔ کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 9252933.6 پر بھی شکایت کا اندراج کروایا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔