پیپلزپارٹی کے رہنما پارٹی سے مستعفی ، پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

پیپلزپارٹی کے رہنما پارٹی سے مستعفی ، پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شریف خان خلجی نے پارٹی سے استعفی  دیکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شریف خلجی نے بیان میں کہا ہے کہ  انہوں نے پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا ہے، پیپلزپارٹی بھٹو نہیں زرداری خاندان کی جماعت بن چکی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ  میں نے مجبوری میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تھی، مراعات اور فنڈ کے لیے کبھی سیاست نہیں کی، اس لیے دوبارہ   پی ٹی آئی  میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

Watch Live Public News