پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاہو گا

پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاہو گا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی نسلوں کے اندر ، پچھلی دہائیوں کے اندر جب کرپشن کی وجہ سے بہت کچھ ہمارے ہاں کم رہا تو یہ بھی ہوا کہ لوگ ان پڑھ رہ گئے، جو ان پڑھ رہ گئے وہ بے چارے مزدوری کرتے ہیں، ان کو سکل ڈویلپمنٹ کردی جائے فی الحال اور جو نئی پود آرہی ہے اس کی مکمل تعلیم کی ذمہ داری اٹھائے جائے، جو ان پڑھ رہ گئے ہیں ان کی سکل ڈویلپمنٹ کر کے انہیں کام پر لگایا جائے۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ میں آپ کو اطمینان دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے اندر جو اللہ تعالیٰ نے خصوصیات اب ڈال دی ہیں اور آپ اس قابل ہیں کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں بہت جلد کھڑا کردیں، ضرورت اس بات کی ہے اس قوم کے اند ر امید ڈالی جائے، جھوٹا پروپیگنڈہ کی بنیاد پر خبریں بنتی ہیں اس سے نکلا جائے، دنیا آپ سے جو مرضی کہے آپ ایک مضبوط کوششوں کے ساتھ اپنے کاموں میں قوم کے انصاف کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ڈیجیٹل پاکستان بن رہا ہے، ایک نالج اکنانومی بن رہی ہے،میں لوگوں کی توجہ بار بار اس طرف دلاتا ہوں کہ یہ ٹرین بہت جلدی سے جا رہی ہے، اور پاکستان کو جلد ہی اس ٹرین پر سوار ہونا پڑے گا، دنیا کی جو 500 ٹاپ کی کمپنیاں ہیں وہ قدرتی ذخائر سے ہٹ کر ذہنی ذخائر سے آگے بڑھ رہے ہیں، اس میں پاکستان کسی سے کم نہیں ہے، جوہری صلاحیت کی بات ہوئی تو آپ نے اپنی دماغی صلاحیت کو استعمال کیا اور جب عالمی وبا کا مقابلہ کرنا پڑا تو آپ نے اپنی ذہانت کے ذریعے دوسری قوموں کے مقابلے میں آپ نے یہ ثابت کیا کہ آپ ڈسپلنڈ قوم ہیں۔ عارف علوی نے کہا کہ آپ یقین رکھیں کہ طہارت نصف ایمان ہے، جسمانی ، روحانی اور ماحولیاتی طہارت یعنی صفائی یہ تو میرے نبی ﷺ کا شیوہ ہے، بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں گھناؤنا ظلم ہے میں دنیا سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس پر توجہ دیں، پاکستان پر تین جنگیں مسلط کر چکا ہے بھارت،

Watch Live Public News