راولپنڈی (پبلک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پیآر) کے مطابق دہشتگردوں نے لورالائی میں شاہرگ کے قریب ایف سی بلوچستان کی گاڑی پر حملہ کیا.
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایف سی کی فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف شہید ہو گئے، پاک فوج کے میجر قاسم اور 1 سپاہی زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے.
واقعہ کے بعد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کےلیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے۔