بلوچستان: دہشتگردوں کا فوجی چوکی پر حملہ، 2 جوان شہید

بلوچستان: دہشتگردوں کا فوجی چوکی پر حملہ، 2 جوان شہید
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا گیا ہے جس میں ہونے والی جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا گیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق جھڑپ کے دوران نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شہید ہو گئے، جبکہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر عمر زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔