‏پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی نیب نے گرفتار کرلیا

‏پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی نیب نے گرفتار کرلیا
راولپنڈی : نیب نے چوہدری پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی نیب کیس میں گرفتاری ڈال دی ہے، نیب لاہور کی ٹیم اڈیالہ جیل سے پرویز الٰہی کو لے کر سیشن کورٹ پنڈی پہنچ گئی ، چوہدری پرویز الٰہی کا راہداری ریمانڈ لے کر لاہور منتقل کیا جائے گا ۔ پرویز الہٰی کو ڈیوٹی جج خالد حیات کے سامنے پیش کیا جائے گا، نیب راولپنڈی کی پراسیکویشن ٹیم راہداری ریمانڈ پر دلائل دے گی، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود راہداری ریمانڈ پر دلائل دینگے، راہداری ریمانڈ منظور ہونے پر پرویز الہٰی کو لاہور بھیجا جائے گا، سپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود نیب لاہور کی ٹیم کی معاونت کریں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو 19 جولائی کو کیمپ جیل لاہور سے نکال کراڈیالہ جیل پہنچایا گیا تھا۔ پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت نظربند کیاگیا اور ان کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور نے جاری کیے تھے جو 30 روز کے لیے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔