(ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سمندر میں نہانے پر 25 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے 14 اگست کے موقع پر دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ساحل سمندر پر سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ماڑی پور پولیس نے مبارک ولیج اور پیراڈائز پوائنٹ پر نہاتے ہوئے 25 ملزمان گرفتار کرلئے۔
واضح رہے کہ حکومت سندھ نے طغیانی کے باعث سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
پولیس کی جانب سے کراچی کے شہریوں سے التجا کی جاتی ہے کہ سمندر میں نہانے سے گریز کریں، بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔