لاہور؛ سکولوں میں موسم سرما کی چھیٹیوں کے باعث میٹرو بس سروس میں طلباء و طالبات کے لیے فری سفری سہولت بند کردی گئی۔ 16 دسمبر تک طلبہ میٹروبس اور اورنج لائن پر مفت سفر نہیں کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسکولوں میں چھٹیاں کے باعث میٹروبس اور اورنج لائن طلبہ کو مفت سفر کرنے کی سہولت بھی ختم کر دی گئی۔ 16 دسمبر تک طلبہ میٹروبس اور اورنج لائن پر مفت سفر نہیں کر سکیں گے۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مفت سفری سہولیات بارویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات کے لئے عارضی طور پر ختم کی گئی۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے 18 دسمبر سے یکم جنوری تک اسکولوں میں چھٹیاں دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔