چیئرمین پی ٹی آئی کے انتخابات ملتوی کرانے کے کمیشن پر الزامات مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے انتخابات ملتوی کرانے کے کمیشن پر الزامات مسترد
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس کے دوران انتخابات ملتوی کرانے کے سلسلے میں کمیشن پر الزامات مسترد کردیے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے بیان میں کہا ہے کہ یہ عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، الیکشن کمیشن کے 8 فروری کو الیکشن کروانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر اور انکی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی جو کہ الیکشن شیڈول کا اہم جز ہے تاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولیت کی جا سکے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ڈی آر اوز اور آر اوز کے تقرر کو چیلنج کرنے اور ان کی تقرری کی معطلی کے بعد کی صورتحال پر کمیشن نے غور کیا ، جلد ہی اس پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، موجودہ صورتحال کا الیکشن کمیشن کو کسی بھی طور ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔