اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خود حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا، ہر ہفتے شجرکاری کی بڑی تقریب منعقد کی جائے گی، وزیراعظم جلد سندھ میں مینگروز سے متعلق تقریب میں شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خود حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، ہر ہفتے شجرکاری کی بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔ پنجاب، کے پی کے، بلوچستان میں زیتوں کی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کر دیا، وزیراعظم جلد سندھ میں مینگروز سے متعلق تقریب میں شریک ہوں گے، مینگروز زیریلی آب و ہوا جذب کر کے سمندری الودگی سے بچانے میں مدد گار ہے۔