'انڈے کتنے روپے کلو' ٹوٹئر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا

'انڈے کتنے روپے کلو' ٹوٹئر پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پبلک نیوز: انڈے کتنے روپے کلو اس وقت پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا، اس موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت بھی اسٹیج پر موجود تھی۔

مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا لیکن اس موقع پر جوش خطابت میں مریم نواز کی زبان بھی پھسل گئی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مہنگائی کے حوالے سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوام سے پوچھا کہ ' آج انڈے کتنے روپے کلو ہیں'۔

مریم نواز کا یہ جملہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر چھا گیا اور پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹررینڈز میں شامل ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔