چمن اور سوراب سے کسٹمز حکام کی مختلف کارروائیاں، اسمگل شدہ سامان برآمد

چمن اور سوراب سے کسٹمز حکام کی مختلف کارروائیاں، اسمگل شدہ سامان برآمد

کراچی (پبلک نیوز) چمن اور سوراب سے کسٹمز حکام نے مختلف کارروائیوں میں اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا، ہزاروں کلو گرام چھالیہ، بادام، کپڑے، کراکری اور الیکٹرونکس سے لدی 7 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میں کسٹمز حکام نے مختلف کارروائیوں میں اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا جس میں ہزاروں کلو گرام چھالیہ،1800 کلو گرام چائنیز نمک، بادام، کپڑے، کراکری اور الیکٹرونکس سے لدی 7 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کلیکٹر کسٹمز کوئٹہ عرفان جاوید ایڈشنل کلیکٹر کلوڑ ڈپٹی کلیکٹر اکبر جان نے کارروائی کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔