پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے میچ 4 وکٹوں سے شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی، پاکستان نے 18.4 اورز میں ٹارگٹ پورا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے میچ 4 وکٹوں سے شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی ہے، کپتان بابر اعظم 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد رضوان 42 حیدر علی 15 حسین طلعت 5اور آصف علی 7 رنز بنائے۔

پاکستان نے مقررہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 44، محمد رضوان 42 حیدر علی 15، حسن علی20 اور محمد نواز 18 نے اسکور کئے۔ پاکستانی شاہینوں نے نئ تاریخ رقم کر دی۔ پاکستانی ٹیم 100 ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

یاد رہے کہ   شاہینوں نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔