میئر الیکشن:جے یو آئی 4 نشستوں پر کامیاب

میئر الیکشن:جے یو آئی 4 نشستوں پر کامیاب
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، صوبے کے 13 اضلاع میں پُر امن انداز میں ری پولنگ اور پولنگ مکمل کرلی گئی، غیر حتمی نتائج کے مطابق میئر اور تحصیل کونسل کے چیئرمین عہدوں پر جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) پلڑا بھاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق میئر یا چیئرمین کی نشست کےلیے 19 تحصیلوں کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کروائی گئی جبکہ ڈیرہ سٹی کونسل کے عہدے پر بھی انتخابات ہوئے۔ ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ 19 تحصیلوں میں دوبارہ منعقد ہونے والے انتخابات میں جے یو آئی (ف) نے 4 نشستیں، حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے ( پی ٹی آئی) اور آزاد امیدواروں نے ہر تحصیل میں 3،3 نشستیں حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی (جے آئی) اور تحریک اصلاحات پاکستان (ٹی آئی پی) ایک، ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔ پی ٹی آئی کے امید وار عمر امین گنڈا پور میئر ڈیرہ سٹی کے انتخابات کے لیے ڈی آئی خان سے مستحکم پوزیشن پر ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کے حاجی سعید بچہ کھر تحصیل میں مستحکم پوزیشن پر ہیں۔ اسی طرح باجوڑ کی نواگائی تحصیل سے آزاد امید وار نجیب اللہ خان،بکاخیل تحصیل سے اے این پی کے امیداوار ولی اللہ اور بنوں کی ڈومیل تحصیل سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسرار خان آگے ہیں۔ پشاور کے سٹی کونسل کے عہدے پر جے یو آئی کے امیدوار زبیر علی پہلے نمبر جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رضوان بنگش دوسرے نمبر پر ہیں۔ زبیر علی 19 دسمبر کو ہونے والی پولنگ میں بھی پہلے نمبر پر تھے تاہم 6 پولنگ اسٹیشن میں پُر تشدد واقعات کے بعد پولنگ روکتے ہوئے اتوار کو دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا گیا تھا۔گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے دوران صوبے کے 13 اضلاع کے 568 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ اور ری پولنگ کی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔