الیکشن کمیشن اورگورنرپنجاب کی ملاقات میں کوئی بھی فیصلہ نہ ہوسکا

الیکشن کمیشن اورگورنرپنجاب کی ملاقات میں کوئی بھی فیصلہ نہ ہوسکا
لاہور: گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان صوبے میں الیکشن کیلئے تاریخ پر اتفاق نہیں ہوسکا ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا ، جس میں آئی جی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری الیکشن کمیشن، ڈی جی لا الیکشن کمیشن اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک افراد نے اپنی اپنی آئینی اور قانونی تجاویز دیں جبکہ اجلاس کے شرکا نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پروضاحت طلب کرنے پر اتفاق بھی کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ سے فیصلے کی تشریح کے لئے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب اورالیکشن کمیشن کے وفد کے درمیان اجلاس میں صوبے میں الیکشن کی تاریخ طے نہیں ہوسکی ہے جبکہ گورنرپنجاب نے آئین کی تشریح پر مزید مشاورت پر زور دیا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔