پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں

پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں
کیپشن: Yasmeen Rashid
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نام پر وووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں ,عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اب قوم کے ووٹ کو عزت دو۔

انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور اب آپ مینڈیٹ لوٹنا چاہتے ہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اب قوم کے ووٹ کو عزت دو۔   میں ن لیگ کو کہنا چاہتی ہوں کچھ شرم ہوتی حیا ہوتی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر وووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں، اگر ووٹ بیچا تو قوم آپکو معاف نہیں کرے گی، ظلم کے خلاف ڈر کے ماحول میں جس طرح ووٹ دیا عوام کی مشکور ہوں ،بانی پی ٹی آئی کی آواز پر آپ سب نے بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں اور میں آپ سب کی دل سے مشکور ہوں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ہم سے بلے کا نشان چھینہ گیا ، کیمپین بھی نہیں کرنے دی گئی، پی ٹی آئی کا راستہ ہر طرح سے روکا گیا ، اس سب کے باوجود لوگوں نے محنت کی ، امیدواروں کے نشان نام پتہ کر کے ووٹ ڈالا ، میں تحریک انصاف کے تمام ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ جنہوں نے جیلوں میں اور جیلوں سے باہر مشکلات کاٹیں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Watch Live Public News