ویب ڈیسک: لاہور کے بجلی صارفین کی جانب سے گزشتہ ماہ شمسی توانائی کی مدد سے ریکارڈ بجلی پیدا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفسیلات کے مطابق پاکستان میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف لاہور کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی لیسکو سے منسلک صارفین نے جنوری کے مہینے میں 14 کروڑ یونٹس بجلی شمسی توانائی سے پیدا کی۔ جس میں سے پانچ کروڑ یونٹس ایکسپورٹ کر کے ایک ارب 35 کروڑ روپے کا بلوں میں ریلیف حاصل کیا۔
گزشتہ چھ مہینوں میں لاہور اور گرد و نواح میں 500 میگا واٹ بجلی لیسکو کے سسٹم میں شامل کی گئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر لیسکو میں ایک ہزار 188 میگا واٹ بجلی سولر سسٹم سے لی جا رہی ہے۔
لیسکو سے کُل 87 ہزار صارفین نے سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے کے لائسنس حاصل کر رکھے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ موسم سرما میں 700 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی تھی۔