مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کو شاعرانہ انداز میں جواب

مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کو شاعرانہ انداز میں جواب
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے شعری تبصرے کا مرحوم شاعر راحت اندوری کے شعر میں جواب دیا ہے۔

‎جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا ہے سچ بولو ‎ سرکاری اعلان ہوا ہے سچ بولو ‎گھر کے اندر جھوٹوں کی اک منڈی ہے ‎ دروازے پر لکھا ہوا ہے سچ بولو

‎ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کا صرف ایک چہرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے جس کی گواہی بائس کروڑ عوام دے رہی ہے۔ عوام معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی برپا کرنے والے چہرے پہچان چکی ہے۔ عوام ملک کی معاشی سالمیت اور خودمختاری کو آئی کے حوالے کرنے والوں کے چہرے پہچان چکی ہے۔ جھوٹے چہرے نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک جھوٹے چہرے نے کہا تھا کہ خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا۔ جھوٹ بولنے والے عوام کو چہرہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ ملک پر مہنگائی کی قیامت نازل کرنے والوں کے چہرے قوم پہچان چکی ہے۔ منی بجٹ مسلط کرنے والے غریب دشمن کرپٹ مافیاز کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات پی ٹی آئی کا آخری انتخاب ثابت ہوگا، ان شاءاللہ۔ آٹا، چینی، گھی، بجلی گیس، دوائی، کھاد، روزگار، ڈالر چور چہروں سے قوم کو ہمیشہ کے لئے نجات ملنے والی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔