داسو ڈیم کے عملے کی بس کو حادثہ؛ 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد جاں بحقاپرکوہستان (ویب ڈیسک) خیبر پختون خوا کے ہزارہ ڈویژن کے ضلع اپر کوہستان میں برسین لیبر کیمپ سے داسو جانے والی گاڑی کو کیمپ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حادثے میں 10افراد جاں بحق،39زخمی ہوگئے،مرنیوالوں میں 4 غیر ملکی اور 2 ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ جائے وقوعہ کو دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے سیل کردیا گیا ہے، تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک بم حملہ تھا تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے. داسو میں رونما ہونے والے واقعے وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر صوبائی حکومت کا اعلی سطحی وفد کوہستان پہنچ گیا، وفد میں کامران بنگش، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبر پختونخوا شامل ہیں.