وزیراعظم عمران خان کل ازبکستان کے دورہ پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان کل ازبکستان کے دورہ پر روانہ ہوں گے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر کل کل ازبکستان روانہ ہوں گے۔ اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان، ازبک صدر کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور ازبک صدر کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔ وزیر خارجہ، مشیر تجارت سمیت دیگر کابینہ ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ پاکستانی کاروباری افراد کا وفد بھی تاشقند میں موجود ہوگا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، معاشی تعاون پر گفتگو ہوگی۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے خطے اور عالمی ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان پہلے پاکستان ازبکستان فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ پاکستانی اور ازبک تاجر فورم میں شرکت کریں گے۔ دعوت پر وزیراعظم انٹرنیشنل کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستانی مثبت کردار سے آگاہ کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔