مریم نواز کو سونے کے تاج کا تحفہ

مریم نواز کو سونے کے تاج کا تحفہ
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو سونے کا تاج رہنما کی والدہ کی جانب سے دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 282 ضمنی انتخاب کے حوالے سے منعقدہ جلسے میں پہنچی، مریم نواز کا جلسہ گاہ پہنچنے پر لیگی کارکنان نے زبردست استقبال کیا، گل پاشی بھی کی اور شرکا کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر مقامی رہنما ثنا اللہ خٹک کی والدہ اسٹیج پر آئیں اور انہوں نے مریم نواز کو سونے کا تاج بطور تحفہ دیا جس کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے اسٹیج پر تھوڑی دیر کے لیے پہنا اور پھر اسے اپنے اسٹاف کے حوالے کردیا۔ یاد رہے کہ پنجاب میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کا میدان سجے گا اور جس میں لیگی امیدواروں اور پی ٹی آئی کے درمیان کاٹنے دار مقابلے کی توقع ہے پی ٹی آئی کے چیئرمین اپنے جبکہ مریم نواز لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم کے حوالے سے سرگرم ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔