محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) گرمی سے ستائے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ اس بار مون سون کی بارشین معمول کے مطابق ہوں گی،بارشیں جولائی سے ستمبر کے دوران جاری رہیں گی،بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں مون سون بارشیں معمول سے قدرے زیادہ ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا آغاز 27 سے 30 جون کے دوران متوقع ہے،پنجاب، خیب پختونخوا اور کشمیر کے ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے ٗ مون سون کے باعث شہری علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال جنم لے سکتی ہے،دریائوں کے کیچ مینٹ ایریاز میں شدید موسمی صورتحال کے باعث سیلاب کی بھی پیشگوئی ہے ۔بالائی علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے باعث دریائے سندھ کے بالائی طاس میں پانی کے بہائوں میں اضافہ متوقع ہے ٗ آبپاشی اور بجلی کی پیداوار کے لئے کافی پانی کی دستیابی کے مثبت اثرات ہوں گے،بحیرہ عرب سے اٹھنے والی مرطوب ہوائوں کے باعث ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں۔ملک کے جنوبی و زیریں حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ٗ بالائی و وسطی علاقوں میں بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے ٗ کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ٗ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے ٗ دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ ، جنوبی اور وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔

Watch Live Public News