دہشتگردوں کا ایف سی ٹیم پر حملہ، 4 جوان شہید

دہشتگردوں کا ایف سی ٹیم پر حملہ، 4 جوان شہید
کوئٹہ (پبلک نیوز) دہشتگردوں کا مارگیٹ کوئٹہ روڈ پر فرنٹیئر کور ٹیم پر حملہ، جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 4 ایف سی جوان شہید۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے اس وقت حملہ کیا گیا جب ایف سی کے جوان مارگیٹ مائنز کی سکیورٹی پر مامور تھے۔ حملہ میں جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی محمد انور اور سپاہی اویس خان بھی شہدا میں شامل جبکہ صوبیدار سردار علی خان اور سپاہی مصدف حسین بھی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کہ فرنٹیئر کور ٹیم پر حملہ بارودی سرنگ کے ذریعہ کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔