کھیلوں کیلئے پنجاب نے کتنا بجٹ رکھا؟

کھیلوں کیلئے پنجاب نے کتنا بجٹ رکھا؟
لاہور (پبلک نیوز) محکمہ کھیل کی ڈیمانڈ پوری نہ ہوسکی، پنجاب حکومت نے محکمہ کھیل کے لیے 6.15 ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیا۔اگلے مالی سال کے لیے سپورٹس سکیموں کا مالیاتی حجم 9 ارب روپے تجویز کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے سپورٹس سکیموں کے لیے 6.15 ارب روپے ہی منظور کیے۔ گزشتہ بجٹ میں 200فی صد اضافہ کے ساتھ گزشتہ مالی سال میں دو ارب ہی محکمہ کھیل کے حصے میں آئے تھے۔اگلے مالیاتی سال میں 25 نئے تحصیل سپورٹس کمپلیکس تجویز تھے جبکہ 17 کے لیے دو ارب مختص کیے جاسکے۔ ہاکی کی بحالی کے لیے 250 ملین ارب مختص، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف سمیت ہائی پرفارمنس سنٹر بنایا جائے گا۔ کرکٹ کے فروغ کے لیے 1.5 ارب مختص، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں ہائی پرفامنس سنٹرز بنائے جائیں گے۔ سیف گیمز 2023 موجودہ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز مختص کیے گئے۔ رکھ چھبیل لاہور میں پنجاب اولمپک ولیج بنانے کے لیے 4 ارب روپے مختص رکھے گئے۔250سافٹ سپورٹس کے گراؤنڈز کے لیے 500 ملین کے فنڈز مختص جبکہ لاہور، رحیم یار خان، جھنگ، راولپنڈی میں سوئمنگ پولز کے لیے 400 ملین کے فنڈز منظور کر لیے گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔