وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف ارکان اسمبلی کی ملاقات، عوامی فلاح کے منصوبوں پر خراج تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف ارکان اسمبلی کی ملاقات، عوامی فلاح کے منصوبوں پر خراج تحسین
کیپشن: Meeting with Chief Minister Punjab, various members of assembly, tributes for public welfare projects

ویب ڈیسک: (نتاشارحمان) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ ارکان اسمبلی نے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ کو سراہا۔ 

تفصیلات کے مطابق ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ سے عوام کو دہلیز پر ریلیف مل رہا ہے-

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں- شعبہ صحت کے امور کی دن رات مانیٹرنگ کررہی ہوں- پنجاب بھر کے بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے- 

ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اپنے حلقوں کے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

سعود مجید، رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد محمود، عدنان افضل چٹھہ ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔

خون عطیہ کرنے کے عالمی دن پر مریم نواز کا پیغام:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خون عطیہ کرنے کے عالمی دن پر پیغام جاری کردیا ہے۔ 

مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے جو دوسروں کی زندگی بچانے کیلئے خون کا قیمتی عطیہ پیش کرتے ہیں۔  ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے پر میں ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ جنہوں نے خون کا عطیہ دے کر جانیں بچائیں۔ خون کا عطیہ دینا مستحسن عمل  ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عطیہ کردہ خون کا ہر قطرہ مریض کے لیے امید کی کرن ہے جو اپنی زندگی کے لیے لڑ رہا ہے۔ رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خون کا عطیہ دے کر، آپ کسی شدید ضرورت مند کو زندگی کا تحفہ دیتے ہیں۔   پنجاب کے نوجوان  خون کے عطیہ کی مہم میں مثال قائم کریں۔

Watch Live Public News