اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 77 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ رقم

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 77 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ رقم
کیپشن: Great boom in the stock exchange, a new record of 77 thousand points

ویب ڈیسک: (علی زیدی) وفاقی بجٹ اسٹاک ایکسچینج کو راس آگیا۔ دوسرے روز بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ تاريخ میں پہلی بار 77 ہزار کے حد سے اوپر چلی گئی۔ ہنڈرڈانڈیکس میں 817 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ 77 ہزار 25 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کے بعد نئے سنگ میل عبورکئے جانے کا سلسلہ جاری ہے،آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ میں 77 ہزار310 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعے کے روز تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جب سٹاک مارکیٹ میں 1000پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ کا انڈیکس 77000 پوائنٹس عبور کر گیا جو انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جب انڈیکس میں ایک کاروباری روز میں 3410 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جمعے کے روز بھی انڈیکس میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے اور انڈیکس میں اب تک ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کی جانب سے تیزی کی وجہ سے وفاقی بجٹ میں سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کرنے پر ٹیکس میں کسی نئے اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق  ’بجٹ سے پہلے یہ خدشات تھے کہ سٹاک مارکیٹ میں منافع پر کیپٹل گین ٹیکس میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ پر دباؤ آیا۔‘ ’تاہم بجٹ آنے کے بعد سٹاک مارکیٹ پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا جو خوش آئند ثابت ہوا ۔ بجٹ میں میوچل فنڈز پر ٹیکس لگایا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہاں سے بھی پیسہ سٹاک مارکیٹ میں آئے گا۔‘

ان کے مطابق ’اسی طرح ریئل سٹیٹ پر بھی ٹیکس لگا جس کے بعد امکان ہے کہ  اس کا پیسہ بھی سٹاک مارکیٹ میں آئے گا اور اس کی وجہ سے تیزی ہے۔ دوسری جانب کیونکہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق بنا ہے اور پاکستان نیا پروگرام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا اس لیے اس نے بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان کو پیدا کیا۔‘

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر