ویب ڈیسک: سونے کی مقامی اورعالمی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، پہلی بار سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ بیاسی ہزار تین سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق 10گرام سونا 429 روپے اور ایک تولہ 500 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 42 ہزار27 روپے ہوگئی۔
سونا فی تولہ 2 لاکھ82 ہزار 300روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ سونے کی عالمی قیمت 5ڈالر بڑھ کر 2726 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی الیکشن اور مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں نے 1979ء اور 2011ء کے گزشتہ دو ریکارڈ توڑ دیے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 5 ڈالر اضافے سے 2726 ڈالر کا ہوگیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 1979ء اور 2011ء میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔ 1979ء میں مشرقِ وسطیٰ سے توانائی کے بحران کے باعث سونے کی قیمتیں بڑھی تھیں۔ 2011ء میں دنیا بھر کے بینکوں کی ناقص کارکردگی کے سبب سونے کے نرخ بڑھے۔
رپورٹ کے مطابق 1979ء اور 2011ء کے ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی تھی۔ تاہم 2024ء میں سونے کی قیمتوں میں کمی کی امید کم ہے۔