فیصل آباد: واٹرڈسپوزل اسٹیشن میں کرنٹ لگنے سے ہلاک 4 ملازمین کی نمازجنازہ ادا

فیصل آباد: واٹرڈسپوزل اسٹیشن میں کرنٹ لگنے سے ہلاک 4 ملازمین کی نمازجنازہ ادا
کیپشن: Faisalabad: Funeral prayers of 4 employees who died due to electrocution in water disposal station

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں واٹر ڈسپوزل اسٹیشن میں گزشتہ روز کرنٹ لگنے اور ڈوبنے سے چار ملازمین کی ہلاکت کا واقعہ رونما ہوا تھا۔ میونسپل کمیٹی کے چاروں ملازمین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ ڈجکوٹ ہائر سکینڈری سکول کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سرکاری افسران، عوامی نمائندے اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ ڈجکوٹ میں واٹر ڈسپوزل اسٹیشن میں کرنٹ لگنے اور ڈوبنے سے چار میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی ہلاکت کا واقعہ گزشتہ روز رونما ہوا تھا۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی کمیٹی نہیں بنائی گئی۔ 

واٹر ڈسپوزل اسٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین کے پاس حفاظتی آلات موجود نہیں تھے۔ واٹر ڈسپوزل اسٹیشن پر کام کرنے والے الیکٹریشن کے پاس کوئی بھی حفاظتی اشیاٗ موجود نہیں تھیں۔ ڈسپوزل اسٹیشن کے پانی میں جب کرنٹ آیا تو ڈسپوزل پر بجلی بند کرنے کا بھی موثر نظام موجود نہ تھا۔ 

بجلی کی بر وقت بندش نہ ہونے کی وجہ سے پانچ افراد کو کرنٹ لگا اور ڈسپوزل میں ڈوب گئے۔ بجلی کو بندش فیسکو کو کہہ کر کی گئی جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع ہوا۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

Watch Live Public News