مون سون کی بارشوں سے 2 لاکھ پاکستانی متاثر ہوں گے:اقوام متحدہ

مون سون کی بارشوں سے 2 لاکھ پاکستانی متاثر ہوں گے:اقوام متحدہ
کیپشن: مون سون کی بارشوں سے 2 لاکھ پاکستانی متاثر ہوں گے:اقوام متحدہ

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے موسم میں غیرمعمولی بارشیں تقریباً دو لاکھ پاکستانیوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس خدشے کا اظہار اقوام متحدہ کے نئے علاقائی کوارڈینیٹر محمد یحیٰی نے جمعرات کو کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے مقامی حکام کے ساتھ مل کر ایک ہنگامی پلان بھی ترتیب دیا ہے جس کے لیے چار کروڑ ڈالر کی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔

Watch Live Public News